Pakistan Urdu Poetry Islamic Poetry, Sufi Poetry, Sufism, Ghazals & Shayari. Islamic Poetry, Darwaish Poetry,

Breaking

Sunday, December 19, 2021

Alllah ka zikar - Darwaish writes ( Ishq e Haqeeqi )

 

 

عض فقیر ذکر اللہ کا شغل اختیار کرتے ہیں، تو ان کے وجود میں ذکر اللہ کی تاثیر جاری ہو جاتی ہے جس سے انکا دل روشن ہو جاتا ہے۔ انکی نظر فیض بخش ہو جاتی ہے اور وہ نفس پر غالب ہو کر طمع دنیا اور ہواۓ نفس و شیطان سے فارغ و تارک ہو جاتے ہیں اور اپنے رازق کی طرف راغب ہو کر قرب حق سے اپنا نصیب پاتے ہیں۔ ایسے ذاکر دونوں جہاں کی ذینت ہوتے ہیں۔
اس کے برعکس بعض فقیر ذکر اللہ کا شغل اختیار کر کر خلق خدا میں شہرت کماتے ہیں اور ہواۓ نفس کے اسیر ہو کر درم دنیا کے لیے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔ ان دونوں فقیروں کی پہچان ذکر دنیا سے ہو جاتی ہے کہ فقیر کامل ذکر دنیا حقارت سے کرتا ہے جس سے دل کو پاکیزگی و صفائی نصیب ہوتی ہے اس کے برعکس طالب دنیا فقیر دنیا کا ذکر اخلاص سے کرتا ہے جس سے دل میں دنیا کی محبت پیدا ہو جاتی ہے

No comments:

Post a Comment

Translate