Pakistan Urdu Poetry Islamic Poetry, Sufi Poetry, Sufism, Ghazals & Shayari. Islamic Poetry, Darwaish Poetry,

Breaking

Thursday, November 4, 2021

Khud ki pehchan- Kesy kr sakty hain - Darwaish Writes

 


من عرف نفسہ فقد عرف رب
”جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا اُس نے رب کو پہچان لیا“
حضرت امام غزالیؒ اِس کی شرح میں فرماتے ہیں کہ
اے انسان! تجھ سے قریب ترین اگر کوٸی چیز ہے تو تیری ذات ہے_اِس لیے اگر تو اپنے آپ کو نہیں پہچانتا تو کسی دوسرے کو کیوں کر پہچان سکے گا_فقط یہ جان لینا کہ یہ میرے ہاتھ ہیں_یہ میرے پاوں ہیں اور یہ میرا جسم ہے،
اپنی ذات کی شناخت تو نہیں_اِتنی شناخت تو اپنے لیے دیگر جانور بھی رکھتے ہیں یا فقط یہ جان لینا کہ بھوک لگے تو کچھ کھالینا چاہیے_غصہ آجاٸےتو جھگڑا کرلینا چاہیے_شہوت کا غلبہ ہوجاٸے تو جماع کرلینا چاہیے_
یہ تمام باتیں تو جانوروں میں بھی تیرے برابر ہیں_
پھر تو ان سے اشرف و افضل کیوں کر ہوا؟
تیری اپنی ذات کی معرفت و پہچان کا تقاضہ یہ ہے کہ
 تو جانے کہ تو خود کیا ہے؟ 
کہاں سے آیا ہے ؟
اور کہاں جاٸے گا؟
تو کس غرض کیلے پیدا کیا گیا ہے؟ 
تیری نیک بختی و سعادت کیا ہے؟
اور کس چیز میں ہے؟
تیری بدبختی و شکاوت کیا ہے؟
 اور کس چیز میں ہے؟

For any queries contact 
Instagram @ Darwaish.writes


No comments:

Post a Comment

Translate