Pakistan Urdu Poetry Islamic Poetry, Sufi Poetry, Sufism, Ghazals & Shayari. Islamic Poetry, Darwaish Poetry,

Breaking

Friday, October 22, 2021

Mohabbat aur Ishq (مُحبت اور عشق)

 محبوبِ سبحانی قطب ربانی سید نا غوث اعظمؓ اپنے رسالہ اسرارِ الٰہیہ(الرسالۃ الغوثیہ) میں بیان فرماتے ہیں؛ ”میں نے اﷲ تعالیٰ کو دیکھا پھر میں نے سوال کیا اے رب عشق کے کیا معنی ہیں؟

فرمایا! ”اے غوث  الاعظمؓ عشق میرے لیے کر’ عشق مجھ سے کر اور میں خود عشق ہوں اور اپنے دل کو ‘ اپنی حرکات کو میرے ماسوا سے فارغ کردے۔ جب تم نے ظاہری عشق کو جان لیا پس تم پہ لازم ہوگیا کہ عشق سے فنا حاصل کرو۔ کیونکہ عشق عاشق اور معشوق کے درمیان پردہ ہے پس تم پر لازم ہے کہ غیر سے فنا ہوجاؤ کیونکہ ہر غیر عاشق اور معشوق کے درمیان پردہ ہے ”




حضرت رابعہ بصری ؒ کا قول ہے:


ترجمہ:مستانہ وار محبوب کو سجدہ کرنا عاشقوں کی نمازِ حقیقی اور درد بھرے دل کاسوز وگداز ان کا قرآن پڑھنا ہے۔


مولانا رومؒ فرماتے ہیں:


ترجمہ: عشق ایسا شعلہ ہے جب بھڑک اُٹھتا ہے تو معشوق (حقیقی) کے سوا تمام چیزوں کو جلادیتا ہے۔

1 comment:

Translate