Poet:Ghulam Husain Sajad
By: Darwaish.Writes
قریۂ حیرت میں دل کا مستقر اک خواب ہے
یہ زمیں اک آئنہ ہے یہ نگر اک خواب ہے
تنگیٔ اوقات سے کھلتی ہے اک راہ نجات
وسعت امروز و فردا سے ادھر اک خواب ہے
ایک صبح نور ہے میرے ستارے کی نیام
اور مری بے تیغ آنکھوں کی سپر اک خواب ہے
یہ زمین و آسماں دونوں حقیقت ہیں مگر
خاک پر موجود ہونے کی خبر اک خواب ہے
سانس رکتا ہے تو گل ہوتی ہے شمع جستجو
رات بھر بیدار رہنے کا ثمر اک خواب ہے
ایک موج آب ہے اک عکس میں لپٹی ہوئی
ایک موج رنگ سے شیر و شکر اک خواب ہے
No comments:
Post a Comment